لیام پین کی موت: ہوٹل کا ملازم منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار
بیونس آئرس (شوبزڈیسک )معروف گلوکار لیام پین کی موت کے معاملے میں منشیات فراہم کرنے کے الزام میں مفرور ہوٹل ملازم ایزیکیل ڈیوڈ پیریرا نے۔
وکیل کے ذریعے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔21 سالہ پیریرا کو عدالت کے حکم کی خلاف ورزی پر مطلوب قرار دیا گیا تھا۔ پولیس نے بیونس آئرس کے مضافاتی علاقے اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے ، جس کے بعد ملزم نے گرفتاری دے دی۔16 اکتوبر 2024 کو لیام پین بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔