نان فائلرز پرممکنہ پابندی، اسٹاک ایکسچینج بروکرز کا تحفظات کا اظہار
کراچی(رپورٹ:محمد حمزہ گیلانی)پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کردیا۔ خط میں متن اپنایا گیا ہے کہ حکومت ٹیکس قوانین میں ترمیم سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔
پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سی ای او بلال فاروق زردی نے خط کے متن میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت 114C کے تحت نان فائلرز پر اسٹاک ایکسچینج میں معاشی لین دین پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے ، اسٹاک ایکسچینج میں تقریبا ً 30 فیصد افراد نان فائلرز ہیں ،سب سیکشن 1کے تحت سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کا حق ہر شخص کو حاصل ہے۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں نان فائلز پر یکدم پابندی سے میوچل فنڈ سمیت سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے نان فائلرز پر ممکنہ پابندی پر وزارت خزانہ سے متبادل اور موثر حل تلاش کرنے کی اپیل کردی۔