زیرِ سیلاب آ کر مزید خوبصورت ہونے والی سڑک

 زیرِ سیلاب آ کر مزید خوبصورت ہونے والی سڑک

بیجنگ(نیٹ نیوز)ہر سال بارش کے موسم میں چین میں ایک سڑک زیرِ سیلاب آکر مزیدخوبصورت ہوجاتی ہے۔

 ، چین کی پویانگ جھیل برسات کے موسم میں زیر آب آجاتی ہے جو ڈرائیوروں کو صاف پانی میں ڈوبی ہوئی منفرد اور خوبصورت سڑک پیش کرتی ہے ۔یہ 5.05 کلومیٹر سڑک سیدھی پویانگ جھیل سے گزارتے ہوئے بنائی گئی ہے جو چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صوبہ جیانگشی کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔لیکن سیاحوں کیلئے یونگ وو روڈ برسات کے موسم میں سب سے زیادہ مقبول ہوجاتی ہے ، کیونکہ برسات کے دوران آس پاس کی جھیل کی سطح تقریباً 18.6 میٹر تک پہنچ جاتی ہے ،یہ قدرتی مظہر یونگ وو روڈ کو "زیر آب چین کی سب سے خوبصورت سڑک" میں تبدیل کر دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں