کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا، ویڈیو وائرل

کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا، ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)کتے اور ہاتھی کا دلچسپ آمنا سامنا ہونے کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے ۔

بھارتی فاریسٹ سروس کے ریٹائرڈ افسر سوسانتا نندہ کی جانب سے شیئر کئے گئے 21 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہاتھی سڑک پر سکون اور مست انداز سے ٹہلتے ہوئے جا رہا ہے کہ ایک آوارہ کتا حیرت اور تجسس کے ساتھ اس کے سامنے آجاتا ہے ۔یہ دلچسپ مڈبھیڑ اس وقت قابل دید ہوتی ہے جب ہاتھی غیر متوقع رکاوٹ سے بظاہر ناراض نظر آتا ہے اور کتے کو کافی غصے اور نا پسندیدہ انداز میں گھورتا ہے ۔ہاتھی کے اس غصیلے انداز کے باوجود کتا بے خوفی سے اپنی دم ہلاتا ہے ۔ کشیدگی اس وقت عروج پر پہنچ جاتی ہے جب ہاتھی کتے پر اچانک حملہ کرنے سے پہلے قصداً آگے بڑھتا ہے اور کتا ڈرامائی پسپائی اختیار کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں