شراب نوشی 7 خطرناک اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی

شراب نوشی 7 خطرناک اقسام کے کینسر کا باعث بن سکتی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی سرجن جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایک دن میں شراب کی تھوڑی مقدار بھی متعدد قسم کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے ۔

امریکی صحت عامہ کے ترجمان سرجن جنرل وویک مرفی نے کہا کہ روزانہ شراب کے دو گلاس سات قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔سرجن جنرل نے ایکس پر بیان میں کہا کہ آج میں شراب نوشی اور کینسر کے بڑھتے خطرے کے درمیان تعلق پر سرجن جنرل ایڈوائزری جاری کر رہا ہوں۔ شراب نوشی ہر سال کینسر کے تقریباً 100,000 کیسز اور 20,000 کینسر میں موت کا باعث بنتی ہے ۔الکوحل کے استعمال سے منسلک کینسر کی اقسام میں منہ کا کینسر، گلے کا کینسر،آواز کی نالی کا کینسر، غذائی نالی کا کینسر، چھاتی کا کینسر، جگر اور بڑی آنت کا کینسر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں