سپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا سٹارلنک مشن روانہ کردیا
فلوریڈا(نیٹ نیوز) سپیس ایکس نے فلوریڈا سے 24 سیٹلائٹس کے ساتھ فالکن 9 راکٹ نچلی زمینی مدار میں بھیج دیا ہے۔
جو کہ اس کا 2025 کا پہلا سٹار لنک مشن ہے ۔راکٹ دوپہر کے وقت کیپ کیناویرل سپیس فورس سٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے روانہ ہوا۔سپیس ایکس کے حکام نے بتایا کہ مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لیے یہ 17ویں پرواز تھی۔ اس سے پہلے کریو 5، سی آر ایس 28، Intelsat G-37، Optus-X، Immarsat I6-F2، GPS III-6، این جی 20 اور نو اسٹارلنک مشنز لانچ کیے گئے تھے ۔لفٹ آف کے بعد بوسٹر زمین پر واپس آیا اور ڈرون شِپ پر اترا۔ سپیس فلائٹ ناؤ کے مطابق، راکٹ صبح دیر گئے تک لانچنگ کے لیے اپنے مخصوص پیڈ پر نہیں پہنچا تھا۔