جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 33 فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں دسمبر کے دوران 33 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 5452000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو 31 دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 33فیصد کم ہے ۔ 31 دسمبر 2023 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 8171000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی ۔ 31 دسمبر 2024 تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2659000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو پیوستہ سال کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔ 31 دسمبر 2023 تک پنجا ب کی جننگ فیکٹریوں میں 4079000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔