پاکستان اننگز کی شکست سے بچ گیا ، جنوبی افریقہ کا وائٹ واش

پاکستان  اننگز  کی  شکست  سے  بچ  گیا  ، جنوبی  افریقہ  کا وائٹ  واش

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں اننگزکی شکست سے بچ گیا لیکن جنوبی افریقہ نے میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرکے وائٹ واش مکمل کرلیا۔۔

 کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 615 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔چوتھے روز فالو آن کا شکار قومی ٹیم نے دوسری اننگز کے دوران 6 وکٹوں کے نقصان پر 421 رنز بناکر پروٹیز کا سکور لیول کردیا تاہم 478 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 58 رنز کا ہدف دے دیا۔جنوبی افریقہ نے 58 رنز کا ہدف 7.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی،ڈیوڈ بیڈنگھم 40 اور ایڈن مارکرم 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، 235 کے مجموعی سکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ محمد رضوان 41 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے ، سلمان آغا 48، عامر جمال 34جبکہ میر حمزہ 16 رنز بناکر چلتے بنے ۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور کاگیسو رباڈا نے 3،3 مارکو جانسن نے 2 جبکہ کیوینا مپاخا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں