افریقی بالر سے جھڑپ پر بابر اعظم نے خاموشی توڑ دی
کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران افریقی بولر مولڈر سے ہو نیوالی جھڑپ پر خاموشی توڑ دی۔کیپ ٹاؤن سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے۔۔
بابر اعظم نے پہلی اننگز میں ناکامی اور دوسری اننگز میں حکمت عملی تبدیل کرنے سمیت دیگر امور پر بات کی اورایک سوال کے جواب بابر اعظم نے کہا کہ ‘اُس وقت غصہ آگیا تھا کیونکہ وہ لمحہ ہی ایسا تھا’۔انہوں نے اپنی بات کو مسکراتے ہوئے مزید بڑھایا اور کہا کہ یہ چیزیں کرکٹ کا حصہ ہیں اور انہیں ہم ان کے ساتھ ہی سب بھول کر آگے بڑھتے ہیں۔