معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ،نوجوان زخمی

معمولی تلخ کلامی  پرفائرنگ،نوجوان زخمی

قصور(نمائندہ دنیا) کوٹ رادھاکشن کے نواح میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان کو زخمی کردیاگیا۔۔۔

 بگھیاڑ مار کا رہائشی 20سالہ دانش اپنے گھر کے باہر کھڑاتھا کہ ملزم فیصل میو سے توتکار ہوگئی، جس پر فیصل نے پستول کا فائر مارکر دانش کو زخمی کردیا، جسے علاج معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن منتقل کردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں