قطر سے آئے شخص نے اداکارہ ریما پر فراڈ کا مقدمہ کر دیا

قطر سے آئے شخص نے اداکارہ ریما پر فراڈ کا مقدمہ کر دیا

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ ریما خان پر کروڑوں کے فراڈ کا الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

، قطر میں ملازمت کرنے والے شاہد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ریما خان کی فلم ‘لو میں گم’ میں سرمایہ کاری کی تھی تاہم ان کے ساتھ ریما کی جانب سے کروڑوں کا فراڈ کیا گیا ہے ۔ شاہد رفیق کے مطابق 2009 میں وہ قطر سے لاہور واپس آئے تاکہ پراپرٹی خرید سکیں۔ اس دوران ان کی ملاقات ریما خان کی بہن، مائرہ خان سے ہوئی، جو ریئل سٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ تھیں۔ مائرہ نے انہیں فلم میں سرمایہ کاری کا مشورہ دیا اور منافع کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ رضامند ہوگئے ۔ مائرہ نے ان کی ریما خان سے ملاقات بھی کروائی، جس کے بعد شاہد نے پیسے منتقل کیے ۔ تاہم مائرہ نے انہیں پلاٹس فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں