سوناکشی اور ظہیر میں بچے کی پیدائش کے بعدطلاق کی پیشگوئی

سوناکشی اور ظہیر میں بچے کی پیدائش کے بعدطلاق کی پیشگوئی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی کی ہے کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔

، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ماہر نجوم سشیل کمار نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران دونوں کی طلاق کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کچھ حیران کن تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد طلاق ہوگی۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں خوب بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں