مہوش حیات اور سنجے دت کی سیلفی وائرل
لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی سپر سٹار سنجے دت کی ایک ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
مہوش نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔مہوش اور سنجے دت کی تصویر دیکھ کر شائقین نے دونوں کے کسی ممکنہ پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کی چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی پراجیکٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ۔