ریچھ کا سڑک پر مٹرگشت،ٹریفک جام ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

 ریچھ کا سڑک پر مٹرگشت،ٹریفک جام ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا میں ریچھ نے ہائی وے پر ٹریفک جام کردیا۔کسی انسان کی وجہ سے تو آپ نے ٹریفک کو رکتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک ریچھ نے بھی چلتی ہائی وے پر ٹریفک رکوادی۔۔۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سانتاکلیریٹا کی نیو ہال ایونیو پر ایک ریچھ مٹر گشت کرنے پہنچ گیا۔صبح کے وقت پر پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے کہ اکیلا ریچھ سڑک پر ٹریفک روکے کھڑا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیو پر دلچسپ میمز شیئر کیں اور تبصروں کی بھرمار کردی ۔ایک صارف نے ریچھ کو دہشت گرد قراردیااور کہاکہ اس اکیلے نے سپرپاور امریکا کو ہلاکر رکھ دیاہے جبکہ ایک صارف کا کہناتھاکہ اس ریچھ نے بڑے بڑے سورماؤں کو قطار میں کھڑاکرکے بے بس کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں