آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی

 آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک ) آئرلینڈ کے کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل کرکٹ آئر لینڈ کی جانب سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق2024 کے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش میں آئی سی سی فنڈنگ مارچ میں کلیئر ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے آئر لینڈ کے کھلاڑی گزشتہ برس کے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق کھیل رہے ہیں۔ کرکٹرز معاوضوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے خواہش مند ہیں اور آئرش کرکٹرز ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کے طرف سے کرکٹ آئر لینڈ کے ساتھ بات چیت کررہی ہے ۔ کرکٹ آئر لینڈ کے اخراجات بڑھنے اور فنڈنگ میں تاخیر ہونے سے معاملات تعطل کا شکار رہے لیکن اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں کو یکم مارچ سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس ملیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں