صالح احمد فاروقی وفاقی سیکرٹری تجارت تعینات

 صالح احمد فاروقی وفاقی  سیکرٹری تجارت تعینات

اسلام آباد ( نیوزرپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ گریڈ22کے افسر صالح احمد فاروقی کو وفاقی سیکرٹری تجارت تعینات کردیا۔

وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری تجارت کی تقرری کے احکامات جاری کرد ئیے ہیں ، ادھر وفاقی حکومت نے آڈیٹر جنرل پاکستان گریڈ 20 کے افسر کی خدمات پنجاب حکومت کو دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ، احکامات کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر فرید احمد تار ڑ کی خدمات ڈیپوٹیشن پر یکم اپریل 2026 تک حکومت پنجاب کو دی گئی ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں