پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل  ضمانت جرم قرار دینے کی  قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (صباح نیوز)پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

یہ ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی جائے ۔پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے ۔جو شخص پتنگ یا ڈور بنائیں اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے اور کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت نہ لے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں