جنگ چھڑ چکی ،منطقی انجام تک پہنچائینگے :محمود اچکزئی

جنگ چھڑ چکی ،منطقی انجام تک  پہنچائینگے :محمود اچکزئی

اسلام آباد (آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جنگ چھڑ چکی ہے ،مجھے آئین کی حفاظت کرنی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو آئین اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں اور دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو آئین کو کاغذ کا ایک ٹکرا سمجھ کر پاؤں کی ٹھوکر مار کراس کی پامالی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ چھڑ چکی ہے اس کومنطقی انجام تک پہنچائینگے ، آئین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑاہوں اور اس کی سپر میسی کو ہر صورتحال بحال کرائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں