پاکستان کیساتھ انٹیلی جنس تعاون ،سعودی کابینہ نے منظوری دیدی

پاکستان کیساتھ انٹیلی جنس تعاون ،سعودی کابینہ نے منظوری دیدی

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب اور پاکستان دہشت گردی سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لئے اشتراکِ عمل کریں گے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کی منظوری دے دی گئی۔

سعودی کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے اور پاکستان میں ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ دہشت گردی سے متعلق جرائم اور اس حوالے سے کی جانے والی فنڈنگ کے ذرائع سے نمٹنے کیلئے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال اور اس پر دستخط کا اختیار دیا۔ سعودی عرب کی کابینہ نے پڑوسی ممالک سے آنے والے بے سہارا غیر ملکیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا، اس فیصلے کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جنہیں مملکت میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔سعودی حکومت بے سہارا غیر ملکیوں کو چار سال کیلئے ملازمت دینے کی صورت میں نجی اداروں کو رہائشی اور ورک پرمٹ، ملازمت اور آجر کی تبدیلی، سروس ٹرانسفر فیس، پروفیشن امینڈمنٹ فیس اور دیگر اخراجات ادا کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں