جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا جبکہ صدر آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر بھی کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت قانون کی جانب  سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر کی منظوری سے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر بھی کردیا گیا۔نئے تعینات ججز میں جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس امجد علی بوھئیو، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس محمد عبدالرحمن اور جسٹس ارباب علی ہاکرو کی بھی تعیناتی کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں