سیاسی و معاشی صورتحال گھمبیر، مل بیٹھنا ہوگا،گورنر پختونخوا

سیاسی و معاشی صورتحال گھمبیر، مل بیٹھنا ہوگا،گورنر پختونخوا

پشاور(آئی این پی) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھنا ہو گا۔

ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چا ہئے ، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ ادھر گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عید کے تیسرے روز فیملیز کے لیے کھلا رہا۔پشاور میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس پہنچی،گورنر ہاؤس میں فیملیز کیلئے کھانے پینے کے سٹالز اور بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں