زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں  6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی( دنیا نیوز )ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ذخائر کی مجموعی مالیت13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالرہوگئی۔

سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے جن کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر ایک لاکھ ڈالر کم ہوئے اورسرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں