ن لیگ نے جے یو آئی کو مخصوص نشست ملنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی

 ن لیگ نے جے یو آئی کو مخصوص  نشست ملنے کیخلاف ہائیکورٹ  میں درخواست دائرکر دی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پختونخوا اسمبلی میں مخصوس نشست ملنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

 الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ، سپیکر صوبائی اسمبلی اور جے یو آئی ف کے اقلیتی رکن گورپال سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے ۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 مارچ کو اقلیتی نشست پر گورپال سنگھ کے نام کا اعلامیہ جاری کیا،مسلم لیگ ن کی 7 مخصوص نشستیں بنتی تھیں لیکن الیکشن کمیشن نے 7 کے بجائے 6 نشستیں دیں، عدالت الیکشن کمیشن کے اعلامیے کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سپیکر اسمبلی کو گورپال سنگھ سے حلف لینے سے روکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں