ایران مبارکباد کا مستحق ،پاکستان ساتھ کھڑا ہونا چاہئے :شجاعت

ایران مبارکباد کا مستحق ،پاکستان  ساتھ کھڑا ہونا چاہئے :شجاعت

لاہور( سیاسی رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ کے صدر شجاعت حسین نے ایران کے اسرائیل پر حملے کی حمایت کر دی اور اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے جوابی کارروائی کرنے کے لیے صلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔

شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے ،ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے ، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ، اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے ، ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے ، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے ، میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں، ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے ، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے ، 2005 میں صدر جارج بش کے دورہ پاکستان میں سرکاری ضیافت میں مجھے مدعو کیا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا، میں ایسے شخص سے ملنا نہیں چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں