بلوچستان :پی پی،ن لیگ میں ڈیڈ لاک، حکومت سازی التوا کا شکار

 بلوچستان :پی پی،ن لیگ میں ڈیڈ لاک، حکومت سازی التوا کا شکار

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پرپیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان معاملات التواکاشکارہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کابینہ سے متعلق فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا، مسلم لیگ ن نے معاہدے سے زائد وزارتوں   کا مطالبہ کردیا تاہم پی پی کی جانب سے معاہدے پر من وعن عملدرآمد پر زوردیاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں ڈیڈلاک پیدا ہو گیاہے اور آئندہ دو روز بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں