بالاج قتل کیس :نامزد ملزموں طیفی اور گوگی کی جائیداد یں بحق سرکارِ ضبط کرنے کا عمل مکمل

 بالاج قتل کیس :نامزد ملزموں  طیفی اور گوگی کی جائیداد یں بحق سرکارِ ضبط کرنے کا عمل مکمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر بالاج قتل کیس میں نامزد اشتہاری ملزموں طیفی بٹ اور گوگی بٹ کی لاہور میں موجود جائیداد یں بحق سرکارِ ضبط کرنے کا عمل مکمل ہوگیا۔

دریں اثنا ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور نے کہا ہے کہ بالاج قتل کیس کا ملزم طیفی بٹ لندن میں موجود ہے اور شواہد مل چکے ہیں،تفتیش میں تمام شواہد طیفی بٹ سے جا ملتے ہیں ۔گوگی بٹ پاکستان میں ہے اوراسکی گرفتاری کے لیے ٹیم کام کر رہی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں