کوئٹہ:دو گاڑیوں میں تصادم 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ،2زخمی

کوئٹہ:دو گاڑیوں میں تصادم  2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ،2زخمی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بختیار آباد ڈومکی کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پر دو گاڑیوں کے تصادم میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

 بختیار آباد کے علاقے میں این 65شاہراہ پر ناصر آباد کے قریب گشت پر مامور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نائیک زبیر، سپاہی قربان موقع پر جاں بحق جبکہ نادر اور ربانی  زخمی ہوگئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا سکیورٹی اور لیویز کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوسری گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کرلیا اور کارروائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں