پتوکی :کمسن بیٹی کو بچاتے ماں بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق

پتوکی :کمسن بیٹی کو بچاتے ماں بھی ٹرین تلے آکر جاں بحق

پتوکی(نامہ نگار)کمسن بیٹی کو ٹرین تلے آنے سے بچاتے ہوئے ماں بھی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی منڈی کی رہائشی 35 سالہ رخسانہ بی بی کی 6 سالہ بیٹی ابرہ پھاٹک کے قریب ریلوے لائن کراس کرنے لگی تو اسی اثنا میں کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین آگئی ۔عینی شاہدین کیمطابق بیٹی کو ٹرین تلے آنے سے بچانے کی کوشش میں رخسانہ بی بی بھی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریلوے پولیس نے کارروائی کے بعد ماں بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں