کراچی بے امنی:وفاق مداخلت کرے :ایم کیوایم،بوری بندلاشیں عوام نہیں بھولے :سندھ حکومت

کراچی بے امنی:وفاق مداخلت  کرے :ایم کیوایم،بوری بندلاشیں  عوام نہیں بھولے :سندھ حکومت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،اسٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل نے علی خورشیدی کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔

ایم کیو ایم  رہنماؤں نے کراچی میں امن وامان کی ابترصورتحال پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہر شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا ہے ، ایسا معلوم ہوتا ہے ہم جنگل میں رہ رہے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیوایم کی نکلیں ، متحدہ ایسے مطالبات نہ کرے جس سے وہ خود متاثر ہو ۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور ظلم ستم کے دن کراچی والے بھولے نہیں ہیں یہ پیپلز پارٹی تھی جس نے شہر کو امن و امان دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں