ایران ، اسرائیل کی زیادہ تباہی نہیں چاہتا تھا،شہزاد چودھری

ایران ، اسرائیل کی زیادہ تباہی نہیں چاہتا تھا،شہزاد چودھری

لاہور(دنیا نیوز)سینئر تجزیہ کار دفاعی امور ایئروائس مارشل (ر)شہزاد چودھری نے کہا ہے ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اتحادیوں نے ملکر ناکام بنادیا جس سے اسرائیل کا بڑا نقصان نہیں ہوا۔

پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھمیں گفتگوکرتے ہوئے شہزاد چودھری نے کہا اس میں دوچیزیں ہوئی ہیں،ایک یہ کہ ایران نے اپنی قابلیت کا اظہار کیا ہے ۔اس نے ہزاروں میل دور بیٹھ کر اپنے ڈرونز،راکٹ ، بیلسٹک اورکروز میزائلز کو یکجا کیا جس کی وجہ سے اسرائیل حملے کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا، سوال یہ ہے اسرائیل نے 90 یا 99فیصد حملے کو ناکام  بنایا ہے تو اگر ایران اپنے ڈرونز،راکٹ ، بیلسٹک اورکروز میزائل ڈبل کرلیتا تواسرائیل کا بڑا نقصا ن ہو سکتا تھاایران نے نپا تلا کام اس لئے کیا کہ وہ اسرائیل کی زیادہ تباہی نہیں چاہتا تھا ، جس سے جنگ کا دائرہ بڑھ جائے ،ایران نے اس حملے سے صر ف اسرائیل کو پیغام دیا ہے آئندہ ایسی کارروائیوں سے باز رہے ۔ انہوں نے کہا یہ بھی بتا دوں اسرائیل کا دفاعی نظام بڑا ہی صلاحیت والا ہے ،غزہ اورلبنان سے جو راکٹ اور میزائل پھینکے جاتے ہیں ان کو بھی اسرائیل بروقت ناکام بنا دیتا ہے ۔شہزاد چودھری نے کہا ہم اس کوا علا نیہ حملہ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اسرائیل کو جواب دینے میں ایران مجبور تھا، اس حملے سے پہلے ایکٹو ڈپلومیٹک ایکٹویٹی ہوئی جس کی وجہ سے اس کے سکیل کو کم کیا گیا تا کہ ایسا حملہ نہ ہو جس سے اسرائیل کو جواب دینے کا ایک اور موقع ملے اور جنگ کا دائرہ کار بڑھ جائے ،جو اس وقت دنیا میں کوئی نہیں چاہتا، ایران نے اپنا بدلہ لینے کیلئے ایسی کارروائی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں