ٹریفک حادثات، 2 کمسن کزن سمیت 4 افراد دم توڑ گئے

ٹریفک حادثات، 2 کمسن کزن سمیت 4 افراد دم توڑ گئے

فیروزوالہ،قصور(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) شیخوپورہ اور راجہ جنگ میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بتایاگیاہے کہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر سہو کی ملیاں کے رہائشی 13 سالہ زین اور9سالہ قمر عمر موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے مقامی ٹیکسٹائل مل کے قریب بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر گر پڑے اور عقب سے آنیوالی تیز رفتارکار نے انہیں روند ڈالا جس سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے ،کارسوار فرار ہو گیا۔ راجہ جنگ عظیم مارکی کے قریب 40سالہ محمدعلی سڑک عبور کررہاتھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، ورثا نے گاڑی والے کو معاف کردیا۔ محمداقبال نے پولیس تھانہ راجہ جنگ کو بتایا کہ روہی نالہ کے قریب 60سالہ شخص کی لاش پڑی ہے ،جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا ،اسے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکرمارکرہلاک کردیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں