پنجاب اور پختونخوا میں گیس چوری ، 74کنکشن منقطع

پنجاب اور پختونخوا میں گیس چوری ، 74کنکشن منقطع

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 74 گیس کنکشن منقطع کردئیے۔۔۔

 جبکہ 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے ۔ یہ کارروائی مختلف شہروں ملتان ،راولپنڈی ،اسلام آباد ،مردان ،گجرات ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ساہیوال اور سرگودھا میں کئے گئے ۔پشاور اورکرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے ،گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی کنکشن پر 45 کنکشن منقطع کردئیے گئے جو بڑی کارروائی ہے ،درجن بھر ایف آئی آر بھی کٹوا دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں