چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لاہور ہائیکورٹ آمد،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے استقبال کیا۔۔۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ چائے کے وقفہ کے دوران لاہور ہائیکورٹ تشریف لائے ، اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شہرام سرور ، جسٹس امجد رفیق ، جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس طارق ندیم و دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے ، ججز نے چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں