مذاکرات کامیاب ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

 مذاکرات کامیاب ، آئل ٹینکر  ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

اسلام آباد(این این آئی)آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے، ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی دس دن میں سیکرٹری پٹرولیم کے ساتھ میٹنگ کرائی جائے گی۔آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مطابق 20 فروری کے معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے ، ایسوسی ایشن نے آئل ٹینکرز ڈپو کے باہر کھڑے کر کے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی ۔ترجمان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کردی گئی ۔ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پٹرول اور ڈیزل بھرا جارہا ہے جس سے ٹینکر مالکان اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں