حماس سربراہ سے رابطہ

حماس سربراہ سے رابطہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلفونک رابطہ کرکے ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی اور شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

فضل الرحمن نے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے ، ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اور زخمیوں پر عالمی برادری خصوصاً مسلم دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے ۔دریں اثنا مولانا فضل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشدمحمود سومرو نے قطر میں اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی اور انہیں جے یو آئی سربراہ کاتعزیتی خط پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں