آج امارت کا حلف اٹھائینگے

آج امارت کا حلف اٹھائینگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے ، حلف برداری کی تقریب جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں منعقد ہوگی، تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہو گا ۔

 حافظ نعیم الرحمن نے حلف برداری کی تقریب کے فوراً بعد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کررکھاہے ۔ اسی طرح انھوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جو منصورہ میں ہی تین روز تک (19تا21 اپریل)جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمن اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں