پاکستان ،روس کو رابطے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت :گورنر پنجاب

پاکستان ،روس کو رابطے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت :گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان میں نئے تعینات روس کے سفیر البرٹ خوریف (Mr. Albert Khorev)نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس دوران گورنر نے نئے سفیر کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہاجبکہ انہوں نے حال ہی میں روس میں رونما ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں 140سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس  کا اظہاربھی کیا ۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہر ملک کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے ، پاکستان میں زراعت اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،دونوں ممالک کو تجارتی اور اقتصادی رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ،تعلیمی شراکت داری دونوں ممالک کے لیے ترجیحی شعبہ ہونا چاہئے ،ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے بھی مشترکہ منصوبوں پر مل کر کام کرنا چاہئے ۔گورنر نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی میں روسی زبان سکھانے کے لیے ‘‘رشین لینگویج سینٹر’’کا قیام خوش آئند ہے ۔ روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہترین اور خوشگوارتعلقات ہیں، دونوں ممالک میں تجارتی ، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں