چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت 12ار کان کی مدت ختم

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل  سمیت 12ار کان کی مدت ختم

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی۔

انہوں نے اپنے انتظامی   اور ریسرچ سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی ۔تقریب میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے گزشتہ تین سال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ، چیئرمین سمیت کونسل کے جن 12 اراکین کی مدت مکمل ہو رہی ہے ان میں علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، مفتی محمد زبیر، مولانا ڈاکٹر ابو الحسن ،محمد شاہ الازہری، مولانا صاحبزادہ جنید امین، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمٰن، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، ڈاکٹرپیر سید محمد حبیب عرفانی، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں