متنازع ٹویٹس:اعظم سواتی سے ایف آئی اے میں11گھنٹے تفتیش

متنازع ٹویٹس:اعظم سواتی سے  ایف آئی اے میں11گھنٹے تفتیش

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس کے معاملہ پر 11 گھنٹے تک ایف آئی اے سنٹر میں بٹھائے رکھا گیا۔

جس کے بعدانہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی،اعظم سواتی ایف آئی اے سائبرکرائم دفترمیں شامل تفتیش ہونے گئے تھے ،بعدازاں اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد کی عدالت میں پیش ہوگئے اورضمانت کی درخواست دائرکردی،عدالت نے اعظم سواتی کی 23 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی،قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد جسرا نے اعظم سواتی کی مبینہ گرفتاری پر بازیابی کیلئے دائر درخواست پر بیلف مقرر کرتے ہوئے حکم دیاکہ اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کرکے آج پیش کیاجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں