پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج،صدر زرداری خطاب کرینگے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج،صدر زرداری خطاب کرینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی ،دنیا نیوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج 18 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے ۔

 بتایا گیا ہے مشترکہ اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چاروں صوبائی سپیکرز، سپیکر آزاد جموں کشمیر اور سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ، سفارتکاروں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ۔ مشترکہ اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو دعوت نامے جاری کردئیے گئے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے ۔ ترجمان کے مطابق بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں