ضمنی انتخابات،انٹر میڈیٹ کے 2 پیپر منسوخ

ضمنی انتخابات،انٹر میڈیٹ کے 2 پیپر منسوخ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضمنی انتخابات کی وجہ سے لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے 20 اور 22 اپریل کے پرچے منسوخ کردئیے جبکہ نیاشیڈول بھی جاری کردیا گیاجس کے تحت منسوخ ہونے والے پرچے اب 23 اور 25 مئی کو ہوں گے ۔

 لاہور،قصور اور شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی بنا پر اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2024 کے 20اپریل بروز ہفتہ کو ہونے والے کیمسٹری، جیالوجی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، شماریات اور لائبریری سائنس کاپرچہ اب 23 مئی بروز جمعرات جبکہ انگریزی (لازمی) کا پرچہ 22 اپریل بروز سوموارکے بجائے 25 مئی بروز ہفتہ کو ہو گا،نوٹیفکیشن بورڈ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں