مقدمات کیخلاف درخواست نمٹا دی

مقدمات کیخلاف درخواست نمٹا دی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور نئے مقدمات کیخلاف درخواست غیر موئثر ہونے پر نمٹادی۔

ہائیکورٹ میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور نئے مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے ، آئی جی جیل نے بیان دیا کہ حلیم عادل شیخ رہا ہوچکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ اب جیل میں نہیں درخواست خارج کردی جائے ۔ عدالت نے درخواست غیر موئثر ہونے پر نمٹادی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں