کرپشن ریفرنس:لمبی تاریخ کی استدعا

کرپشن ریفرنس:لمبی تاریخ کی استدعا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان نوری آبادپاورپلانٹ کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا کے روبروپیش ہوئے ، وکیل ارشد تبریز نے موقف اپنایا سب نے کراچی سے آنا ہوتا ہے۔

 آج کل اخراجات بھی زیادہ ہیں لمبی تاریخ دے دیں،جج نے کہا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں اور سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں