بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں دیتا تو مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہیں:وزیر خارجہ

بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں دیتا تو مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہیں:وزیر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال ابھی پیدا ہوئی اس کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں،اگر بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہیں دیا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں۔

بشام واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی باشندوں کی پاکستان میں سکیورٹی اولین ترجیح ہے ، بہت جلد ذمہ داروں  کو کیفر کردار تک پہنچا دیں گے ۔میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اپنا بیان جاری کیا تھا، سربراہ مملکت کے دورے فوری طور پر پلان نہیں ہوتے ، ایرانی صدر کا دورہ 22، 23 اور 24 اپریل کو ہوگا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورے پر سیاست کررہی ہیں جو افسوسناک ہے ۔ سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا، حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جو اقدامات کیے ہیں اسے سراہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایک جیسی ہے میرے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم سفارت کاری کو معاشی و اقتصادی سفارتکاری کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ 28،29 اپریل کو سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ہونے جارہا ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں