ایکس کی بندش کیخلاف درخواستوں کو یکجا کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال

ایکس کی بندش کیخلاف درخواستوں  کو یکجا کرنے کے لئے فائل  چیف جسٹس کو ارسال

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی حافظ شاکر محمد کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ایپ ایکس یعنی ٹویٹر کو بند کر رکھا ہے ۔ شہریوں کو انفارمیشن سے نہیں روکا جاسکتا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں