شہداد کوٹ :خاندان کے 6افراد کا دل دائیں جانب ،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیاجائیگا

شہداد کوٹ :خاندان کے 6افراد  کا دل دائیں جانب ،گنیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیاجائیگا

شہداد کوٹ (نمائندہ دنیا) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے گاؤں سلہرا کے رہائشی کسان خدا بخش سلہرو کے خاندان کے 6 افراد کا دل بائیں نہیں دائیں جانب ہے۔

 جن میں گھر کے سربراہ کی 53 سالہ بیوی غلام النسا، 60 سالہ فضا،  دونوجوان بیٹے عرفان، کامران، 22 سالہ بیٹی صفیتا اور 6 ماہ کا نواسہ محمد حاشر شامل ہیں۔ تمام افراد صحتمندانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ دنیا میں دائیں جانب دل رکھنے والا سب سے بڑا خاندان ہے ، اس لئے ان کے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں