ملت ایکسپریس واقعہ،ابتدائی انکوائری رپورٹ ،کانسٹیبل بے گناہ قرار

ملت ایکسپریس واقعہ،ابتدائی انکوائری رپورٹ ،کانسٹیبل بے گناہ قرار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور قتل کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ ڈرافٹ چیئرمین ریلوے اور آئی جی ریلوے کو بھجوا دیا۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت میں کانسٹیبل میر حسن کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہو سکا، البتہ کانسٹیبل کو خاتون پر تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی، خاتون نے چھلانگ لگائی یا حادثاتی طور پر گر گئی یہ واضح نہیں ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق ملت ایکسپریس واقعہ میں ایس ایچ او نے خاتون مریم بی بی سے ملاقات کی اورنہ ہی خاتون کانسٹیبل کو تعینات کیا، ایس آئی تنویر احمد بھی معاملے کو سلجھانے میں ناکام رہے ، ایس ایچ او غلام حسین بروہی اور اے ایس آئی تنویر احمد فرائض میں غفلت کے ذمہ دار پائے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی مزید شواہد اکٹھے کرنے کے بعد رپورٹ مکمل کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں