سرکاری گاڑی کی ٹکر ،نوجوان جاں بحق ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

سرکاری گاڑی کی ٹکر ،نوجوان جاں بحق ،وزیراعلیٰ کا نوٹس

لاہور،نارووال (سیاسی رپورٹر سے ،خبر نگار) نارووال کے نواحی علاقے چندووال کے قریب مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری سکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے 23سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

متوفی ابوبکر کے چچا زاد بھائی رضوان کا کہنا ہے کہ ابوبکر گھر سے موٹر سائیکل پر نوکری کیلئے پٹرول پمپ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار سرکاری گاڑی نے اسے ٹکر ماردی اوروہ موقع پر دم توڑ گیا اوروہاں موجود کچھ لوگوں نے موقع پرخون کو دھودیا۔ ابوبکر کی والدہ کا کہنا تھاکہ مجھے انصاف چاہئے ، مریم نواز میرے بچے کوانصاف دیں ، تھانہ صدر نارووال میں مقدمہ درج کر لیا گیااور لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی گئی ۔پولیس ترجمان کا کہناہے کہ ابوبکر اپنے ساتھی حمزہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ نامعلوم ڈالے نے ٹکر ماردی ۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور ان کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں