سیلز ٹیکس میں اضافہ، سی این جی 11.70 روپے کلو مہنگی

سیلز ٹیکس میں اضافہ، سی این جی  11.70 روپے کلو مہنگی

اسلام آباد(آئی این پی)سی این جی پر سیلز ٹیکس بڑھا کر اٹھارہ فیصد کر دیا گیا ۔ ٹیکس میں اضافے سے فی کلو سی این جی گیارہ روپے ستر پیسے مہنگی ہو گئی۔

ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ جس کے تحت فی کلو سی این جی پر اٹھارہ فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ۔ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے فی کلو سی این جی گیارہ روپے ستر پیسے مہنگی ہو گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں