زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنیکا حکم

 زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنیکا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائد ا لمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیدیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر بنانے کی ہدایت کی ، وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ پولیس امیج میں بھی بہتری آئی ،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفات سر ٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے ، پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لئے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر آسان نظام متعارف کرایا جائے ۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے اور عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پرمزید سہولیات فراہم کی جائیں، ادارے کے اقدامات کی ترویج کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طریقے سے استعمال کیا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں